شارجہ ٹیسٹ، چھوتھے روز کے کھیل کا اختتام، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز بنا لیے

muhammad ali محمد علی بدھ 4 نومبر 2015 18:28

شارجہ ٹیسٹ، چھوتھے روز کے کھیل کا اختتام، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان ..
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 نومبر 2015 ء) شارجہ ٹیسٹ کے چھوتھے روز کے کھیل کا اختتام پر انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 46 رنز بنا لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین شارجہ میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چھوتھے روز کے کھیل کا اختتام ہو گیا ہے۔ میچ انتہائی دلچسپ موڑ اختیار کرگیا ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ پاکستان کی جانب سے دیے گئے 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 46 رنز بنا کر 2 وکٹیں کھو چکا ہے۔

پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے دونوں کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 355 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 151 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے سٹورٹ براڈ 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے نمایاں رہے۔

متعلقہ عنوان :