پیرس ماسٹرزٹینس :جوکووچ ،واورنکا اور ڈیوڈفیرر تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے

بدھ 4 نومبر 2015 18:32

پیرس ماسٹرزٹینس :جوکووچ ،واورنکا اور ڈیوڈفیرر تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔4 نومبر۔2015ء) عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک جوکووچ، اسٹینی سلاس واورنکا اورڈیوڈ فیررپیرس ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے،پیرس میں جاری ماسٹرزایونٹ میں ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ کوتیسرے راؤنڈ تک رسائی کیلئے جدوجہد کرنا پڑی، برازیل کے تھومازبیلوکی نے جوکووچ کا ڈٹ کرمقابلہ کیا، تین مرتبہ کے چیمپیئن جوکووچ نے سات پانچ اور چھ تین کے اسکور کے ساتھ فتح سمیٹی،فورتھ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے اسٹینی سلاس واورنکا نے ایونٹ کا آغازفتح کے ساتھ کیا، واورنکا نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومچ کوچھ تین اورسات چھ کے اسکورسے مات دی،ایتھ سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیررنے بھی باآسانی تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی، فیررنے دوسر ے راؤنڈ میں یوکرائن کے الیگزینڈرڈولگوپولووکیخلاف چھ دو اورچھ دوسے کامیابی حاصل کی۔