Live Updates

ریحام خان سے عمران خان کی علیحدگی کی اطلاعات جہانگیر ترین کی جانب سے عارف نظامی کو پہنچائے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 4 نومبر 2015 20:05

ریحام خان سے عمران خان کی علیحدگی کی اطلاعات جہانگیر ترین کی جانب سے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 نومبر 2015 ء) انکشاف ہوا ہے کہ ریحام خان سے عمران خان کی علیحدگی کی اطلاعات جہانگیر ترین کی جانب سے عارف نظامی کو پہنچائی جاتی رہی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ریحام خان کے مابین علیحدگی کے حوالے سے خبر سب سے پہلے معروف صحافی عارف نظامی کی جانب سے بریک کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب ایک صحافی اسد مرزا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ عارف نظامی کو ریحام خان اور عمران خان کے مابین پیدا ہونے والے اختلافات اور پھر طلاق کے فیصلے کے حوالے سے جہانگیر خان ترین اور عمران خان کے بہنوئی سہیل خان معلومات فراہم کررہے تھے۔

ان دونوں افراد کے عارف نظامی کے ساتھ کافی اچھے اور قریبی تعلقات ہیں۔ تاہم اس حوالے سے عارف نظامی نے تاحال تصدیق نہیں کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات