معروف مشروب پیپسی نے خاتون کی جان لے لی

muhammad ali محمد علی بدھ 4 نومبر 2015 21:17

معروف مشروب پیپسی نے خاتون کی جان لے لی
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.4 نومبر 2015 ء) معروف مشروب پیپسی کے باعث خاتون کی جان چلے جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک 38 سالہ خاتون کی معروف مشروب پیپسی کے 8 لیٹر پینے کے بعد اچانک موت واقع ہوگئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن کےعلاقے کلیٹن کی رہائشی وکٹوریہ لین نے گھر میں بیٹھے بیٹھے آٹھ لٹر پیپسی پی لی جس کے بعد اس کے خون میں کیفین کی سطح خطرنا ک حد تک بلند ہوگئی اور وہ بیٹھے بیٹھے بے ہوش گئی جس پر ان کے بیٹے کی جانب سے ایمرجنسی کو فون کیا گیا تاہم امدادی ٹیم کے ارکان کے موقع پر پہنچتے پہنچتے وکٹوریہ دم توڑ چکی تھیں۔

وکٹوریہ کئی سالوں سے تنہائی اور مایوسی کا شکار تھی اور آج کل پیپسی پی کر شراب چھوڑنے کی کوشش کر رہی تھی۔ وکٹوریہ کی والدہ نے بتایا کہ وکٹوریہ روزانہ کم از کم دو لٹر پیپسی پی جاتی تھی تاہم فوتگی کے دن اس نے ناجانے کیسے 8 لیٹر پیپس پی لی اور پھر اسی باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔