ہانگ کانگ کے بیلوں کی ساتھی کو بچانے کے لیے متاثر کن کوشش

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 4 نومبر 2015 22:46

ہانگ کانگ کے بیلوں کی  ساتھی کو بچانے کے لیے متاثر کن کوشش

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4نومبر۔2015ء)ہانگ کانگ کی نیو ٹریٹریز میں ایک سیاہ بیل کسی گاڑی کی ٹکر سے مارا گیا، جس کے بعد قریب سے گذرتے ہوئے لوگوں نے بڑامتاثر کن منظر دیکھا۔ سیاہ بیل کے مرنے کے بعد اس کے ساتھی بیل اس کے قریب جمع ہوگئے اور اسے سائیڈ پر لے جانے کی کوشش کرنے لگے۔

(جاری ہے)

بیلوں نے سر سے زور لگا کر بھی مردہ بیل کو کھڑا کرنے اور سائیڈ پر کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔

اس کے بعدتمام بیل مردہ بیل کے گرد کھڑے رہے اور سٹرک پر موجود گاڑیاں انہیں ہٹانے کی کوشش کرتی رہیں مگر بیل ٹس سے مس نہ ہوئے۔ کچھ دیر کے بعد پولیس آئی تو انہوں بیلوں ہٹا کر گاڑیوں کا رستہ کھولا۔ اس کے بعد دوسرے ورکروں کو بلا کر مردہ بیل کو بھی ہٹا دیا گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو شوشل میڈیا پر کافی مشہور ہو رہی ہے۔