رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج کامسلم لیگ (ن) میں شمو لیت کا فیصلہ

بدھ 4 نومبر 2015 23:11

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 نومبر۔2015ء ) رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے مسلم لیگ (ن) میں شمو لیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق اوکاڑہ سے منتخب ہونے الے رکن قومی اسمبلی ریا ض الحق جج کی وزیر اعلی پنجاب سے ملا قات کے بعد معاملات حل ہو گئے ہیں اورریاض الحق جج نے مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ریاض الحق جج نے اوکاڑہ کے حلقہ این اے 44سے آزاد امید وار کے حیثیت سے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے امید واروں کو شکست دی تھی جس کے بعد دونوں جماعتوں نے آزاد امید وار سے اپنی اپنی پارٹی میں شمولیت کے لیے رابطے کیے تھے ۔

متعلقہ عنوان :