منشیات کی موجودگی کی اطلاع پر پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز کو کراچی میں لینڈ کروانے کا حکم
جمعرات 5 نومبر 2015 11:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 نومبر۔2015ء ) منشیات کی موجودگی کی اطلاع پر حکام نے پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز کو کراچی میں لینڈ کروانے کا حکم د یکرطیارے میں لگے کیبنٹس کے پیچھے سے 3.1 کلو ہیروئن برآمد کرلی ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد سے دبئی جانے والی فلائٹ پی کے 211 بلوچستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئی تو حکام کی جانب سے طیارے کے کپتان کو قریبی ایئر پورٹ پر اترنے کا حکم دیا گیا جس پر کپتان نے طیارے کا رخ کراچی کی جانب موڑا اور اسے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کروادیا۔
سراغ رساں کتوں کی مدد سے طیارے کی سرچنگ کی گئی اور طیارے میں لگے کیبنٹس کے پیچھے سے 3.1 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ہیروئن کے مذکورہ 6 پیکٹس ٹشو پیپر کیبنٹ کے پیچھے چھپائے گئے تھے۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ گذشتہ روز بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے دوپہر 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوا تھا۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق پرواز کے دوران پی آئی اے کے عملے کو طیارے میں منشیات کی موجودگی کا سراغ ملا جس پر انھوں نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع فراہم کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.