قومی ویمن کبڈی ٹیم کے چناؤ کیلئے اوپن ٹرائلز 9 نومبر کو ہوں گے

جمعرات 5 نومبر 2015 11:22

قومی ویمن کبڈی ٹیم کے چناؤ کیلئے اوپن ٹرائلز 9 نومبر کو ہوں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء)پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن کبڈی ٹیم ایشین سٹائل کے چناؤ کے سلسلہ میں اوپن ٹرائلز 9 نومبر کو دن بارہ بجے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ یہ ٹیم 12 ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کرے گی اور یہ ٹور نا منٹ 6 سے 16 فروری تک بھارت میں کھیلا جائیگا -