دوسرا ون ڈے ، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

جمعرات 5 نومبر 2015 12:08

دوسرا ون ڈے ، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 0-2 ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 نومبر۔2015ء) سری لنکا نے دوسر ے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو D/L سسٹم کے تحت 8وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ سری لنکا نے 225رنز کا ہدف 36.3اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،سری لنکا کی جانب سے پریرا 99،تھر مانے 81رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ میچ میں پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے37.4اوورز میں 214رنز بنائے ،ویسٹ انڈیز کی جانب سے جونسن چالس نے 83اور مارلن سیمولز نے 63رز بنا کر نمایاں بلے باز رہے سری لنکا کی جانب سے ملنگا اور سری وردنے نے2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پریما داسا سٹیڈیم کولمبو میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 214رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں سری لنکا کو جیت کے لیے 38اوورز میں225رنز کا ہدف ملا۔ میزبان ٹیم نے اوپنر کوشال پریرہ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت ہدف ایک اوور قبل ہی حاصل کرکے ون ڈے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، پریرہ ایک رن کی کمی سے سنچری مکمل نہ کر سکے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے سات نومبر کو کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا ۔