ذوالفقار بابر 50ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنیوالے معمر ترین ملکی باؤلر بن گئے

جمعرات 5 نومبر 2015 12:10

ذوالفقار بابر 50ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنیوالے معمر ترین ملکی باؤلر بن گئے

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار5نومبر۔2015ء ) قومی ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر 50ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے معمر ترین ملکی باؤلر بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

شارجہ ٹیسٹ کے آخری روز ذوالفقار بابر نے انگلش بلے باز جیمز ٹیلر کو سلپ میں یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر وا کر 36سال 330دن کی عمر میں 50ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا ، اس سے پہلے یہ ریکارڈ آف سپنر سعید اجمل کے پاس تھا جنہوں نے 33سال 222دن کی عمر میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا ۔ ذوالفقار بابر اب تک 13ٹیسٹ میچز میں 38.82کی اوسط سے 51شکار رکھے ہیں۔