ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان سکیورٹی کلیئرنس ملنے پر بھارت جائیگا،اولمپکس ایسوسی ایشن

جمعرات 5 نومبر 2015 12:26

ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان سکیورٹی کلیئرنس ملنے پر بھارت جائیگا،اولمپکس ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 نومبر۔2015ء) پاکستان اولمپکس ایسو سی ایشن نے بھارت میں ہونے والی ساوتھ ایشین گیمز میں شرکت کو سکیورٹی کلیئرنس اور حکومتی اجازت سے مشروط کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ہونے والی نیشنل او لمپکس کمیٹیوں کی میٹنگ میں پاکستان اولمپکس ایسو سی ایشن نے بھارتی اولمپک کمیٹی کو باور کرایا ہے کہ موجودہ حالات میں ساوتھ ایشین گیمز میں شرکت کے لئے پاکستانی سکیورٹی وفد بھارتی انتظامات کا جائزہ لے گا جس کے بعد گیمز میں شرکت کے لئے حکومت سے بھی اجازت طلب کی جائے گی۔تمام کلیئرنس ملنے کی صورت میں ہی ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستانی دستہ شرکت کریگا۔ ساوتھ ایشین گیمز بھارتی شہر گوہاٹی میں فروری دو ہزار میں شیڈول ہے۔

متعلقہ عنوان :