ہالی ووڈ فلم” دی پینٹس“کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 5 نومبر 2015 12:44

ہالی ووڈ فلم” دی پینٹس“کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء)ہالی ووڈ فلم” دی پینٹس“ (آج)جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-دو روز قبل لاس اینجلس میں اینی میٹڈ فلم” دی پینٹس“ کا پریمئیر ہوا ،جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسنوپی کا روپ دھارے فنکار نے دی پینٹس مووی کے پریمئیر کے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔ا سٹیو مارٹینو کی ہدایتکاری میں بننے والی اینی میٹڈ ایڈونچر اور کامیڈی فلم کارٹونز کریکٹرز کی شرارتوں پر مبنی ہے۔ دی پینٹس کی نمائش(آج) 6 نومبرسے امریکا اور دنیا بھر کے سینما گھروں میں شروع ہو گی۔