اسلم پھلروان نے اداکارہ و ماڈل زووینا سے شادی کر لی

جمعرات 5 نومبر 2015 12:54

اسلم پھلروان نے اداکارہ و ماڈل زووینا سے شادی کر لی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء) ڈائریکٹر ، رائٹر و اداکار اسلم پھلروان نے اداکارہ و ماڈل زووینا سے شادی کر لی ، دونوں کا نکاح کوٹ مٹھن میں پڑھایا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلم پھلروان ملک کی نامور ماڈل زووینہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ۔ ان کی اہلیہ زوینہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ماڈلنگ کر کے شہرت حاصل کر چکی ہیں اور دونوں اپنی شادی کے حوالے سے بڑے خوش ہیں اور جلد ہنی مون کے لئے بیرون ملک روانہ ہوں گے ۔