سنگیتا بجلانی نے مجھے اچھا ڈانسر بنایا ، سلمان خان

جمعرات 5 نومبر 2015 13:45

سنگیتا بجلانی نے مجھے اچھا ڈانسر بنایا ، سلمان خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ سنگیتا بجلانی نے مجھے اچھا ڈانسر بنایا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے وہ ڈانس کے دوران کور یوگر افرز کے بتائے ہوئے سٹیپس کے علاوہ اپنے سٹیپس بھی ملا لیتے تھے کیونکہ وہ کوئی اچھے ڈانسر نہیں تھے تاہم اچانک ان کی سابق گرل فرینڈ سنگینا بجلانی اس معاملے میں ان کے تحفظ کے لئے آگے بڑھیں اور انہیں بتایا کہ کس طرح مجھے کسی اور کی طرف دھنیان دیئے بغیر صرف اپنے ڈانس پر توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا کہ سنگیتا کے مشوروں پر عمل کرنے کے بعد میں بہتر ڈانسر بن گیا ۔