امریکی ٹیم نے ونگ سوٹ فلائنگ ایونٹ میں کامیابی حاصل کر لی

جمعرات 5 نومبر 2015 14:13

امریکی ٹیم نے ونگ سوٹ فلائنگ ایونٹ میں کامیابی حاصل کر لی

زاؤٹونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 نومبر۔2015ء) چین میں ونگ سوٹ فلائنگ ایونٹ میں دلچسپ مقابلے ہوئے ، امریکی ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

چین کے شہر زاؤٹونگ میں ہونے والے ونگ سوٹ فلائنگ مقابلوں میں 12 ممالک کے 30 سکائی ڈائیورز نے حصہ لیا۔ سکائی ڈائیورزنے 2800 میٹر کی اونچائی سے چھلانگ لگا کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ایونٹ میں شریک خواتین بھی پیچھے نہ رہیں اور بے خطر کود پڑیں۔ ونگ سوٹ فلائنگ کا فائنل مقابلہ امریکی ٹیم کے نام رہا۔