پیرس ماسٹرز:اعصام الحق،جائلزسیمون کی کہانی دوسرے راونڈ میں ختم

جمعرات 5 نومبر 2015 14:13

پیرس ماسٹرز:اعصام الحق،جائلزسیمون کی کہانی دوسرے راونڈ میں ختم

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 نومبر۔2015ء)پیرس ماسٹرز ٹینس ڈبلز میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور آسٹریا کے جائلز سیمون کی کہانی پری کوارٹرفائنل میں ختم ہوگئی۔ ورلڈ نمبرون جوڑی برائن برادرز نے تین سیٹ کے سخت مقابلے میں ہرادیا۔پیرس ماسٹرز ٹینس ڈبلز میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور آسٹریا کے جائلز سیمون کا سفر پری کوارٹرفائنل میں ختم ہوگیا۔

(جاری ہے)

پاک، آسٹریا پیئر نے پہلے راونڈ میں برازیل کے تھوماس بیلوچی اور سربیا کے وکٹر ٹروچی کو شکست دی تھی۔ پری کوارٹرفائنل میں ان کا مقابلہ عالمی نمبر ایک جوڑی امریکا کے برائن برادرز مائیک اور باب سے ہوا۔ اعصام اور جائلز نے برائن برادرز کا جم کر مقابلہ کیا اور میچ کو تیسرے راونڈ تک لے جانے میں کامیاب ہوئے۔ پہلا سیٹ باب اورمائیک نے یک طرفہ انداز میں چھ ایک سے جیت لیا۔ دوسرے سیٹ میں اعصام اورجائلز نے کم بیک کیا اور دوچھ کی کامیابی سے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں اعصاب شکن معرکے کے بعد برائن برادرز نے دس سات سے فتح کوگلے لگایا اور کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔