Live Updates

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور کا ن لیگ سے دوبارہ رابطہ بحال ہو گیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 نومبر 2015 14:25

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور کا ن لیگ سے دوبارہ رابطہ بحال ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 نومبر 2015 ء) : نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا ن لیگ سے دوبارہ رابطہ بحال ہو گیا ہے .

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چودھری سرور بہت اچھے طریقے سے ن لیگ سے رابطے میں ہیں اور ان کے ن لیگ کے ساتھ اچھے تعلقات دوبارہ بحال ہو رہے ہیں اگر کبھی چودھری سرور کو کام کے حوالے سے لگا کہ وہ ٹھیک نہیں کر پا رہے تو عین ممکن ہے کہ وہ پاکستان تحریکٍ انصاف چھوڑ کر دوبارہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لیں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات