فرانسیسی فٹ بالر کریم بینزما بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار

جمعرات 5 نومبر 2015 15:07

فرانسیسی فٹ بالر کریم بینزما بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار

پیرس (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار5نومبر۔2015ء ) فرانسیسی فٹ بالر کریم بینزما کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق یہ گرفتاری ان پر اپنے ساتھی کھلاڑی ماتھیو والبوئنا سے متعلق ایک نجی نوعیت کی ویڈیو ریکارڈنگ کے حوالے سے بلیک میلنگ کے الزامات کے بعد عمل میں آئی ہے ۔

(جاری ہے)

ریال میڈرڈ اور فرانس کے سٹار کھلاڑی بینزما گزشتہ روز پیرس کے قریبی علاقے ورسائے کے پولیس سٹیشن آئے جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مقامی استغاثہ نے بینزما کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں ۔