ٹنڈوالہیار کی صورتحال کشیدہ ہے انتخابات کے لئے فوج طلب کی جائے،سکندرشاہ

جمعرات 5 نومبر 2015 15:55

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء)متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے کہا ہے کہ ہمارے امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے گلی محلے میں لگے ہمارے امیدواروں کے پینا فلیکس ، اشتہارات ، بینر اور اسٹیکرشرپسند عناصر کی جانب سے اتارے جارہے ہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے عزائم مزید بلند ہوئے ہیں انیس نومبر کو ٹنڈوالہیار سے دھونس اور دھمکی کی سیاست کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیں گے ٹنڈوالہیار کی صورتحال کشیدہ ہے پاک فوج پر مکمل اعتماد ہے انتخابات کے لئے فوج طلب کی جائے پولنگ اسٹیشن کے اندر رینجرز تعینات کی جائے انتخابات کے روز جانی نقصان ہوا تو ذمہ دار الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفیسر ہوں گے تحریری طور پر ریٹرننگ آفیسر کو درخواست دے چکے سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ من پسند افراد کی پولنگ اسٹیشن میں تعیناتی کے لئے ایک مخصوص طبقہ سرگرم ہوچکا ہے دھاندلی کے منصوبے بنائے جارہے ہیں دھاندلی روکنے کے لئے حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں کسی کو اپنا مینڈیٹ چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے اپنی قوم کا مستقبل کسی غنڈے بدمعاش کے ہاتھ میں نہیں دیں گے شرافت کی سیاست کے فروغ کے لئے کوشش کر رہے ہیں عوام استری پر مہر لگا کر شرافت کی سیاست میں اپنا کردار ادا کریں ۔