ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ پی سی بی ایزد سید عہدہ بچانے میں مصروف

جمعرات 5 نومبر 2015 16:48

ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ پی سی بی ایزد سید عہدہ بچانے میں مصروف

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار5نومبر۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ ایزد سید نے عہدہ بچانے کیلئے کوششیں شروع کر دیں ہیں ۔ بورڈ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور غیرضروری معاملات میں الجھنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایزد سید کو بورڈ میں اہم عہدہ ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے قریبی تعلقات کی وجہ سے دیا گیا تھا تاہم مسلسل غلط فیصلوں اور تنازعات میں الجھے رہنے کی وجہ سے نجم سیٹھی بھی ایزد سید سے ناراض ہیں اور کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ نجم سیٹھی کا اعتماد بھی کھو چکے ہیں جب کہ کرکٹ بورڈ انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کر سکتا ہے ۔