شاہ رخ کو دھمکیا ں اور انتہا پسندی،23بھارتی فلم میکرز نے ایواڈز واپس کرنے کا اعلان کر دیا

جمعرات 5 نومبر 2015 16:50

شاہ رخ کو دھمکیا ں اور انتہا پسندی،23بھارتی فلم میکرز نے ایواڈز واپس ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 نومبر۔2015ء)انتہا پسندہندؤں کی جانب سے بالی ووڈ سٹارشاہ رخ خان کو دھمکیوں اور اقلیتوں پر مظالم کیخلاف بطور احتجاج 23فلم میکرز نے اپنے ایوارڈز واپس کرنے کا اعلان کردیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی اور انتہا پسند ہندؤ ں کے ہجوم سے بھارت کااعتدال پسند طبقہ بے زار ہو گیا ہے۔

شاہ رخ خان کودی جانے والی دھمکیوں، اقلیتوں پر مظالم اور ملک میں انتہا پسندی کے فروغ نے بھارت کے 23فلم میکرز کو اپنے ایوارڈز واپس کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور فلم میکرز نے ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور حکومتی رویے کیخلاف احتجاجاََ ایوارڈز واپس کرنے کا فیصلہ کیاہے۔قبل ازیں متعدد ادیب، سائنسدان ،فنکار اور شعراء احتجاجاََاپنے اعزازات واپس کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کیخلاف آواز اٹھائی تو حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما کیلاش وجے وارگیا نینے کنگ خان کو پاکستانی ایجنٹ قراردیدیا۔بی جے پی رہنما کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان رہتے ہیں بھارت میں ہیں لیکن ان کی روح پاکستان میں ہے انہیں پاکستان بھیج دینا چاہیئے۔علاوہ ازیں بی جے پی کے ہی رہنما اور رکن اسمبلی یوگی ادیتیا ناتھ نے بھی شاہ رخ خان پر کڑی تنقید کی۔ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان، جو زبان بول رہے ہیں وہ کالعدم جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید سے بالکل مختلف نہیں۔