فلموں کا مرکزی کردار خواتین کو بنانے میں کوئی نقصان نہیں ، ودیا بالن

جمعرات 5 نومبر 2015 17:49

فلموں کا مرکزی کردار خواتین کو بنانے میں کوئی نقصان نہیں ، ودیا بالن

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے ڈرٹی پکچرز اور کہنای جیسی فلموں کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ فلمز میں خواتین کو مرکزی کردار نبانے میں کوئی نقصان نہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلموں کا مرکز مردوں کو بنانا ایک روایت بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ جب کبھی کسی فلم کا مرکزی کردار خاتون ہوتی ہے تو سب کو بڑا عجیب لگتا ہے حالانکہ اس میں کوئی مضحکہ نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ ویسے فلموں کے بارے میں عام تاثر یہ ہونا چاہئے کہ ہر کوئی اس سوچ سے بالا تر ہو کر فلم دیکھے یہ خاتون کے گرد گھومتی ہے یا پھر مرد کے گرد

متعلقہ عنوان :