قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی 100 سالہ تاریخ میں سب سے کم میچز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے باؤلر بن گئے

جمعرات 5 نومبر 2015 18:39

قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی 100 سالہ تاریخ میں سب سے کم میچز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے تیزی سے ابھرتے ہوئے لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی 100 سالہ تاریخ میں سب سے کم میچز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے ۔انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 8 وکٹیں حاصل کر کے یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ کی 100 سالہ تاریخ میں سب سے کم میچ کھیل کر زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یاسر شاہ اب تک 12 ٹیسٹ میچز میں 24.17 کی اوسط سے 76 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جب کہ یاسر شاہ سے قبل کوئی بھی کرکٹر 100 برس میں یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکا۔یاسر شاہ نے انگلیڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں مجموعی طور پر 15 وکٹیں حاصل کیں اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اس کے علاوہ یاسر شاہ پاکستان کی جانب سے سب سے کم میچز میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے ٹیسٹ بالر بھی ہیں، انھوں نے یہ کارنامہ صرف 9 ٹیسٹ میچز میں انجام دیا اور ٹیسٹ کرکٹ کے 10 بہترین بالرز میں شامل ہو گئے۔آسڑیلیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن بھی یاسر شاہ کو دنیا کا بہترین لیگ اسپنر قرار دے چکے ہیں جب کہ عبد القادر بھی یاسر شاہ کی بہترین باؤلنگ کے معترف ہیں۔

متعلقہ عنوان :