شارجہ ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس دینے پر وہ بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں ٗ یاسر شاہ

شین وارن کے ساتھ بھی اچھا سیشن گزرا اور انہوں نے بہت سی چیزوں کے بارے میں بتایا ٗ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 5 نومبر 2015 19:10

شارجہ ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس دینے پر وہ بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء) پاکستان کے مایہ ناز سپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ شارجہ ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس دینے پر وہ بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں اور اس پر اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔میچ کے بعد انعامات کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسر شاہ نے کہا کہ وقار یونس نے جو پلان دیا اس کے مطابق باؤلنگ کی۔

(جاری ہے)

ان فٹ ہونے کے باعث پہلا میچ نہیں کھیل سکا لیکن اس کے بعد اگلے دونوں میچوں میں اس طرح کی کارکردگی دینے پر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں یاسر شاہ نے کہا کہ میچ کے دوران ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا، ’’بس میں وقار یونس کے دیئے گئے پلان کے مطابق باؤلنگ کر رہا تھا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ شین وارن کے ساتھ بھی اچھا سیشن گزرا اور انہوں نے بہت سی چیزوں کے بارے میں بتایا۔