سپریم کورٹ نے ڈیٹا سمز کے معاملے پر زونگ کے حق میں فیصلہ دے دیا

جمعرات 5 نومبر 2015 19:27

سپریم کورٹ نے ڈیٹا سمز کے معاملے پر زونگ کے حق میں فیصلہ دے دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے سی ایم پاک (زونگ)کی جانب سے دائر ایک شناختی کارڈ پر پانچ سم کی پابندی کے کیس میں فیصلہ سی ایم پاک(زونگ) کے حق میں دیتے ہوئے ایک شناختی کارڈ پر پانچ موبائل فون سمز کے علاوہ تین ڈیٹا سمز بھی جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک شناختی کارڈ پر محض پانچ موبائل یا ڈیٹا سمز کی پابندی تھی۔

صارفین کے شدید اعتراض کی بدولت زونگ نے رواں سال جون میں سپریم کورٹ میں اس فیصلہ کے خلاف پٹیشن دائر کی۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے اس کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے زونگ کے موقف کی تائید کی ۔ عدالت نے ایک شناختی کارڈ پر پانچ موبائل فون سمز کے علاوہ تین ڈیٹا سمز بھی جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کے سامنے آنے کے بعد زونگ کے ڈپٹی سی ای او زونگ نیاز اے ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی کمپنی اس فیصلہ کو خوش آئند قرار دیتی ہے۔

اس فیصلہ سے مقامی ٹیلی کام انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔بطور واحد 3G اور 4G ٹیلی کام کمپنی، ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ اس سیکٹر کی بہتری کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ہم اس فیصلہ کو اپنی کامیابی قرار دیتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں مزید سرمایہ کاری کرتے ہوئے پاکستان کو ڈیجیٹل دور کی نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :