بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی غزل گائیک غلام علی کو دھمکی دے دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 نومبر 2015 20:57

بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی غزل ..

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 نومبر 2015 ء) بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی غزل گائیک غلام علی کو دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی غزل گائیک غلام علی کو ایک مرتبہ پھر سے بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شیو سینا کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ غلام علی کو لکھنو میں پرفارم نہیں کرنے دیں گے۔ اگر وہ ہندوستان آئے تو ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے غلام علی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیو سینا نے اپنے ظرف کے مطابق بات کی ہے۔وہ بھارت نہیں جارہے۔ انہوں نے لکھنو میں پرفارم کرنے کا کوئی وعدہ نہیں کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :