دبئی کے جیٹ مین کا اماراتی ائیر لائن کی پرواز کے ساتھ ہوا میں کرتب کا شاندار مظاہرہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 نومبر 2015 21:19

دبئی کے جیٹ مین کا اماراتی ائیر لائن کی پرواز کے ساتھ ہوا میں کرتب کا ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 نومبر 2015 ء) دبئی کے جیٹ مین نے اماراتی ائیر لائن کی پرواز کے ساتھ ہوا میں کرتب کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کی معروف جیٹ مین ٹیم کی جانب سے ہوا میں دکھائے گئے کرتب نے انٹرنیٹ پر خوب دھوم مچائی ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم کے 2 ارکان کی جانب سے جیٹ لباس پہن کر اماراتی ائیر لائن کی پرواز کے ساتھ ہوا میں کرتب کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ دونوں افراد نے دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے کے ساتھ دبئی کی فضاوں میں اڑان بھری۔ جیٹ مین کی ٹیم کے اس انوکھے اور شاندار کرتب کی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر خوب سراہا جارہا ہے۔