ملبے کے نیچے سے میڈیا سے رابطے کرنیوالے محنت کش کو 9، دوسرے بھائی کو 23گھنٹے بعد نکال لیا

جمعرات 5 نومبر 2015 22:09

ملبے کے نیچے سے میڈیا سے رابطے کرنیوالے محنت کش کو 9، دوسرے بھائی کو ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 نومبر۔2015ء)سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں زمین بوس ہونے والی فیکٹری کے ملبے کے نیچے سے میڈیا سے رابطہ کرنے والے محنت کش لیاقت کو نو گھنٹے بعد بحفاظت نکال لیا گیا ، ملبے تلے دبے ہوئے دوسرے بھائی کو بھی 23گھنٹوں بعد زندہ نکال لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز زمین بوس ہونے والی فیکٹری کے ملبے تلے دب جانے والے لیاقت نے سب سے پہلے اپنے گھر والوں سے رابطہ کر کے انہیں عمارت گرنے کی اطلاع دی جس کے بعد گھر والوں کی اطلاع پر میڈیا نے لیاقت کے موبائل پر رابطہ کیا اور ساری صورتحال سے آگاہی دی ۔ لیاقت کی طرف سے معلومات دئیے جانے کے بعد پاک فوج کے جوانوں اوردیگر امدادی ٹیموں کے کارکنوں نے نو گھنٹے بعد اسے ملبے کے نیچے سے بحفاظت نکال لیا تھا ۔