پاک ، انگلینڈ سیریز کے اختتام پر غیر ملکی سپورٹس چینل نے مزاحیہ اشتہار ترتیب دیدیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 6 نومبر 2015 11:51

پاک ، انگلینڈ سیریز کے اختتام پر غیر ملکی سپورٹس چینل نے مزاحیہ اشتہار ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار6نومبر۔2015ء )پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر غیر ملکی سپورٹس چینل نے مزاحیہ قسم کا اشتہار ترتیب دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ ایک جہاز میں ایک برطانوی ،زمبابوین اور پاکستانی کرکٹر سفر کررہے ہوتے ہیں، اس دوران زمبابوین کھلاڑی فضائی میزبان کی جانب سے چائے پیش کیے جانے کے دوران کپڑوں پر چھلکنے کی خفت مٹانے ک لیے کہتا ہے کہ ’ ہم کپڑے کھلے آسمان تلے دھوتے ہیں ‘۔

جہاز میں موجود برطانوی کرکٹر اس کے جواب میں کہتا ہے کہ ’ ہم محض ایک بٹن دبا کر ہی سارے کپڑے دھو لیتے ہیں ‘ ۔ آخر میں پاکستانی کھلاڑی ان دونوں کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ’ہم دھلائی متحدہ عرب امارات جا کر کرتے ہیں ‘۔ یاد رہے کہ انگلش ٹیم کو 3ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2-0سے شکست کا سامنا کر نا پڑا ہے ، آخری مرتبہ 2012ء میں اسے 3-0کی وائٹ واش شکست کا سامنا کر نا پڑا تھا ۔