نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ، اسلام آباد ریجنز کی ٹیموں کے چناؤ کیلئے ٹرائلز پرسوں ہوں گے

جمعہ 6 نومبر 2015 12:43

نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ، اسلام آباد ریجنز کی ٹیموں کے چناؤ ..

اسلام آباد ۔ 06نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔6 نومبر۔2015ء) نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کیلئے اسلام آباد ریجنز کی ٹیموں کے چناؤ کیلئے اوپن ٹرائلز اتوار کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن (پی ڈی سی اے) کے زیر اہتمام نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ رواں ماہ کے آخر میں کراچی میں منعقد ہوگی جس کیلئے اسلام آباد ریجنز کی ٹیموں کیلئے ٹرائلز پرسوں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوں گے۔ ٹیموں کے چناؤ کیلئے جو سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ان میں صبیح اظہر، عالمگیر خان اور فواد حسین شامل ہیں۔ ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صبح دس بجے سفید کٹ میں گراؤنڈ پہنچ جائیں۔

متعلقہ عنوان :