پریزیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ کے مین راوٴنڈ کا آغازکل ہو گا

جمعہ 6 نومبر 2015 12:50

پریزیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ کے مین راوٴنڈ کا آغازکل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 نومبر۔2015ء)25ہزار ڈالر کی انعامی رقم کی پریزیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ کے مین راوٴنڈ کا آغاز ہفتے سے ہو گا، ٹورنامنٹ کا فائنل 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پاکستان اسکوائش فیڈریشن گروپ کیپٹن عامر نواز نے میڈیا کو بتایا کہ پریزیڈنٹ گولڈ کپ انٹرنیشنل اسکوائش چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راوٴنڈز مصحف اسکوائش کمپلکس میں کھیلے جا رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں کل سات بین الاقوامی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور سب ہی پاکستان کے حالات سے مطمعین ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔