بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترک خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی

جمعہ 6 نومبر 2015 14:27

بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترک خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 نومبر۔2015ء) بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استنبول سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں سوار ترک خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ترک خاتون نجی پرواز سے استنبول سے اسلام آباد پہنچی تھی۔ خاتون ایف آئی اے کاؤنٹرکے قریب دل کا دورہ پڑنے سے گرگئی اور تھوڑی ہی دیر میں دم توڑ گئی۔ ائیر پورٹ حکام نے جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔