انضمام الحق کوافغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے 10 ہزار ڈالر ماہانہ ملیں گے

جمعہ 6 نومبر 2015 16:32

انضمام الحق کوافغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے 10 ہزار ڈالر ماہانہ ملیں ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار6نومبر۔2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین انضمام الحق کو ایسوسی ایٹ ملک افغانستان کی کوچنگ کے ماہانہ 10 لاکھ روپے سے زائد معاوضہ ملے گا ۔

افغان کرکٹ بورڈ انضمام الحق کی کوچنگ میں اپنی ٹیم کی زمبابوے کے خلاف سیریز جیتنے پران سے 2 سال کے معاہدے کا خواہشمند تھا ، اس ضمن میں انضمام الحق نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ پر رضامندی ظاہرکردی ہے ۔ واضح رہے کہ انضمام الحق تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے افغان ٹیم کی کوچنگ کی جب کہ ان سے قبل کبیر خان اور راشد لطیف بھی افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

افغان کرکٹ بورڈ نے یہ معاہدہ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور سابق کوچ کبیر خان کے توسط سے کرایا ہے ۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق افغانستان کی ٹیم کی کوچنگ کرنے پر انضمام الحق کو ماہانہ 10000 ڈالرز اور دیگر مراعات ملیں گی اور وہ افغانستان کے با اختیار کوچ ہوں گے ۔ ماضی میں افغان کوچز کے کاموں میں مداخلت ہوتی رہی ہے لیکن انضمام الحق نے پہلی شرط یہی رکھی تھی کہ ان کے کاموں میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں زمبابوے کے دورے میں عارضی معاہدے کے لئے انضمام الحق کو ایک ماہ کے لئے 15000 ڈالرز کی ادائیگی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :