کراچی ،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے لڑکی کے جعلی نام سے فیس بک چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعہ 6 نومبر 2015 16:53

کراچی ،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے لڑکی کے جعلی نام سے فیس بک چلانے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 نومبر۔2015ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے لڑکی کے جعلی نام سے فیس بک چلانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے گزشتہ روز کارروائی کرکے ایک ملزم نوید کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم نے ایک لڑکی کی تصویر جعلی پروفائل بناکر اپ لوڈ کی تھی ۔ملزم کی ای میل آئی ڈی ،تصویریں،ایوو ڈیوائس اور کمپیوٹر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق کارروائی لڑکی کے والد کی شکایت پر کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :