Live Updates

اسلام آباد: مجھے محسوس ہوتا ہے کہ این اے 122 کا الیکشن تیسری بار ہونے والا ہے ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 6 نومبر 2015 16:53

اسلام آباد: مجھے محسوس ہوتا ہے کہ این اے 122 کا الیکشن تیسری بار ہونے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 نومبر 2015 ء) : میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں دھاندلی زد الیکشن ہوتے آئے ہیں اور ہمیشہ دھاندلی زدہ ہی ہوتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دھاندلی ثابت ہو جانے پر بھی سزا نہیں ملتی تو سسٹم کس طرح درست ہو گا . عمران خان نے کہا کہ ہم کوئی بھی الیکشن جیتنے کی تیاری کرتے ہیں جبکہ ن لیگ الیکشن میں دھاندلی کی تیاری کرتی ہے .

(جاری ہے)

ن لیگ نے ہمیشہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر اور اپنا ایمپائر کھڑا کر کے ہی الیکشن لڑا ہے . انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے الیکشن میں بے ضابطگیوں کے ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں جنہیں لے کر ہم الیکشن کمیشن جائیں گے اور یہ تمام ثبوت چیف الیکشن کمشنر کے سامنے رکھ دیں گے. عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ این اے 122 میں تیسری بار ضمنی انتخاب ہونے جا رہے ہیں کیونکہ ہم نے دھاندلی کے مستند ثبوت اکٹھے کیے ہیں جنہیں الیکشن کمیشن میں پیش کیا جائے گا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات