50 گھنٹے بعد لاہور میں زمین بوس ہونے والی فیکٹری کے ملبے سے لڑکے کو زندہ نکال لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 نومبر 2015 19:21

50 گھنٹے بعد  لاہور میں زمین بوس ہونے والی فیکٹری کے ملبے سے لڑکے کو زندہ ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.6 نومبر 2015 ء) 50 گھنٹے بعد لاہور میں زمین بوس ہونے والی فیکٹری کے ملبے سے لڑکے کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے صنعتی علاقے سندر میں 2 روز قبل شاپنگ بیگ بنانے والی فیکٹری زمین بوس ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس حادثے کے باعث درجنوں مزدور اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ اب بھی کئی مزدور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ملبے تلے دبے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ اس دوران اب 50 گھنٹے گز جانے کے بعد ایک نوجوان لڑکے شاہد کو ملبے تلے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔ لڑکے کی عمر 18 برس ہے اور اسے فوری ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :