پشاور میں ٹریفک وارڈنز نے عوام کو ٹریفک قوائد سکھانے کیلئے ڈی جے سٹائل اپنا لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 نومبر 2015 21:20

پشاور میں ٹریفک وارڈنز نے عوام کو ٹریفک قوائد سکھانے کیلئے ڈی جے سٹائل ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.6 نومبر 2015 ء) پشاور میں ٹریفک وارڈنز نے عوام کو ٹریفک قوائد سکھانے کیلئے ڈی جے سٹائل اپنا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارلخلافہ پشاور میں ٹریفک وارڈنز نے عوام کو ٹریفک قوائد سکھانے کیلئے انوکھا طریقہ اختیار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک وارڈنز ڈی جے کے سٹائل میں سڑکوں پر آکر مائک اور اسپیکر کی مدد سے عوام کو ہدایات دینے لگے ہیں۔ اس حوالے سے ان ٹریفک وارڈنز کو عوام کی جانب سے کچھ طنز و مزاح کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم اس کے باوجود یہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :