اپوزیشن جماعتیں اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے ایاز صادق کو متفقہ طور پر منتخب کریں،چوہدری پرویز الہی

ایم کیو ایم کا پارلیمنٹ میں واپس آنا خوش آئندہے،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 نومبر 2015 23:11

اپوزیشن جماعتیں اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے ایاز صادق کو متفقہ طور پر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر کو متفقہ طور پر منتخب کیا جائے تاکہ پاکستان میں دیگر ممالک کی طرح جمہوری روایات قائم ہو سکیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا سپیکر کا عہدہ غیر جانبدار اور برابری کا ہے اس لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو چاہئے کہ وہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے لئے ایاز صادق کو متفقہ طور پر منتخب کریں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور دیگر ممالک میں بھی سپیکر کو متفقہ طور پر منتخب کیا جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کے امیدوار کو متفقہ طور پر منتخب کرنے کے لئے ہم پی ٹی آئی اور پی پی پی سے بات کرینگے۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا پارلیمنٹ میں واپس آنا خوش آئند بات ہے