وزیر اعظم نے ایاز صادق کو سپیکر کیلئے کو ن لیگ کا امیدوار نامزد کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 نومبر 2015 10:47

وزیر اعظم نے ایاز صادق کو سپیکر کیلئے کو ن لیگ کا امیدوار نامزد کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 نومبر 2015ء) : وزیر اعظم نواز شریف سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی . ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا .جبکہ سردار ایاز صادق کواسپیکر کے لیے اُمیدوار نامزد کرنے سے بھی آگاہ کیا گیا. وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد سردار ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے.

(جاری ہے)

دوسری جانب پارٹی ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب میں سردار ایاز صادق کو بطور امیدوار نامزد کرنے سے متعلق پارٹی کا کوئی پارلیمانی اجلاس طلب نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی سے مشاورت کی گئی ہے.ایاز صادق کی اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزدگی کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جموری روایات کے لیے ایاز صادق کا کردار قابلٍ تحسین ہے، ایاز صادق مستقبل میں پارلیمانی روایات کا تقدس بحال رکھیں گے