پریانکا چوپڑا بھی ہالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ مقابلے پر آگئیں

ہفتہ 7 نومبر 2015 11:49

پریانکا چوپڑا بھی ہالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ مقابلے پر آگئیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 نومبر۔2015ء) ہالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا مقابلہ ہالی ووڈ ایوارڈز ’پیپلز چوائس ایوارڈ‘ میں ہالی ووڈ کے ستاروں کیساتھ ہے ،اس فہرست میں پریانکا کے مقابلے میں جیمی لی کرٹس، ایما روبٹس، ماویشیا کے چارڈن اور لیا مائیکل کے نام شامل ہیں، پریانکا چوپڑا کی طرف سے ایوارڈ کیلئے نامزدگی کے بعد ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ کوانٹیکو کیلئے نامزدگی کے بعد ایک مرتبہ پھر سے مجھے ایسا محسو س ہو رہا ہے کہ جیسے میں پہلی بار بین الاقوامی سطح پر کام کررہی ہوں۔