’بن روئے ‘میں بہترین اداکاری، مائرہ خان نے مصالحہ ایوارڈ 2015ء اپنے نام کرلیا

ہفتہ 7 نومبر 2015 11:49

’بن روئے ‘میں بہترین اداکاری، مائرہ خان نے مصالحہ ایوارڈ 2015ء اپنے ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 نومبر۔2015ء) پاکستانی گلیمرس اداکارہ مائرہ خان نے فلم ’بن روئے‘میں بہترین اداکاری پر مصالحہ ایوارڈ 2015ء جیت کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

ساؤتھ ایشیا کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو سراہنے کیلئے ’مصالحہ ایوارڈز‘ کی رنگا رنگ تقریب دبئی میں منعقد ہوئی، جس میں بالی ووڈ اور پاکستانی فلم وٹی وی سٹارز نے شرکت کر کے چار چاند لگا دئیے۔مائرہ خان نے ایوارڈ قبول کرنے کے بعد کہا کہ آج اس بین الاقوامی پلیٹ فارم پر میں پاکستانی سینماء کی نمائندگی کر رہی ہوں جو خوشی کی بات ہے۔