یاسر شاہ بہترین ٹیلنٹ ہے ، رکی پونٹنگ

ہفتہ 7 نومبر 2015 12:18

یاسر شاہ بہترین ٹیلنٹ ہے ، رکی پونٹنگ

لندن (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار7نومبر۔2015ء ) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابیاں سمیٹنے والے یاسر شاہ کی کارکردگی سے رکی پونٹنگ بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے ۔ سابق کینگرو کپتان کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ ٹیلنٹڈ بولر ہے ۔

(جاری ہے)

اس نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے حالیہ میچوں میں متاثر کن کارکردگی پیش کی ۔ شین وارن کے ساتھ کام کرتے ہوئے یاسر شاہ کی بولنگ میں مزید نکھار آیا ہے ۔ مجھے امید ہے پاکستانی لیگ سپنر آنے والے دنوں میں بلے بازوں کو پہلے سے زیادہ پریشان کرے گا ۔