الیکشن کمیشن کا کارنامہ، مرحوم ہیڈ ماسٹر کو ریٹرننگ افسر بنا دیا

ہفتہ 7 نومبر 2015 12:29

پیر محل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7 نومبر۔2015ء) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 19 نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کئے گئے ریٹرننگ افسر سعید احمد نے عرصہ 4 سال قبل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے والے انچارج ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 683/24گ ب محمدافتخار کی انتخابی ڈیوٹی پیر محل کی یونین کونسل نمبر 78کے پولنگ اسٹیشن نمبر 102 گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول 759 گ ب میں بطور پریزائنڈنگ افسر لگا دی۔

(جاری ہے)

محمد افتخار مرحوم کی الیکشن ٹریننگ کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔ جب اس بارے میں ریٹرننگ آفس رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن نے ہمیں پانچ سال پرانی لسٹیں فراہم کی ہیں جن پر ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ پرانی لسٹیں ہونے کی وجہ سے اس طرح کے مسائل سامنے آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :