Live Updates

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین کی بھی سُن لی گئی

وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ لودھراں پر الیکشن کمیشن پیر کو جائزہ لے گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 نومبر 2015 12:55

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین کی بھی سُن لی گئی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 نومبر 2015ء) : وزیراعظم نواز شریف کے دورہ لودھراں کے خلاف تحریک انصاف کی شکایت پر الیکشن کمیشن پیر کو جائزہ لے گی. گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین نے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ لودھراں کو پری پول رگنگ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کی درخواست کی تھی.الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق، چیف الیکشن کمشنر پیر کو کمیشن کے سامنے یہ معاملہ رکھیں گے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد کمیشن جائزہ لے گا کہ وزیراعظم نے انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد دورہ کیا یا وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ پہلے سے شیڈول تھا۔کمیشن اس بات کا بھی فیصلہ کرے گا کہ وزیراعظم کا دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں۔ جس کے بعد کمیشن تمام تر معاملے کا جائزہ لے کر کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔ یاد رہے کہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب سے قبل وزیراعظم نے کل لودھراں کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ڈھائی ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا جس میں کسانوں کے لیے خصوصی رقم بھی مختص کی گئی تھی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات