بین الصوبائی بیڈمنٹن چمپئن شپ 16 نومبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائیگی

ہفتہ 7 نومبر 2015 13:06

بین الصوبائی بیڈمنٹن چمپئن شپ 16 نومبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 نومبر۔2015ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بین الصوبائی بیڈمنٹن چمپئن شپ 16 نومبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ میں گرلز انڈر16- اور بوائز انڈر17- کے مقابلے منعقد ہونگے۔ چمپئن شپ میں میں ملک بھر سے آٹھ سپورٹس بورڈز کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد شامل ہیں اور یہ چمپئن شپ 18 نومبر تک جاری رہے گی۔