روسی طیارہ حادثہ ،طیارے کا ڈیٹا اور وائس ریکارڈراچانک فیل ہوگئے۔۔

روس نے تحقیقات مکمل ہونے تک مصر کے لیے پروازیں معطل کر دیں

ہفتہ 7 نومبر 2015 13:21

روسی طیارہ حادثہ ،طیارے کا ڈیٹا اور وائس ریکارڈراچانک فیل ہوگئے۔۔

پیرس/ ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 نومبر۔2015ء )فرانسیسی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ مصر میں حادثے کا شکار ہونے والے روسی طیارے کو بم سے تباہ کرنے کے اشارے ملے ہیں،روس نے تحقیقات مکمل ہونے تک مصر کے لیے پروازیں معطل کر دیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے کے بلیک باکسز ڈیٹا کے تجزیے سے پتا چلا ہے کہ شرم الشیخ سے روانگی کے24 منٹ تک تمام چیزیں معمول کے مطابق تھیں۔ جس کے بعد ڈیٹا اور وائس ریکارڈ دونوں بند ہو گئے۔بلیک باکسز کا ڈیٹا ایک بہت اچانک دھماکے کا اشارہ دیتا ہے جس سے اس نظریے کو تقویت ملتی ہے کہ طیارے کو بم سے تباہ کیا گیا۔