جو برنز کی نیوزی لینڈ کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں کیریئر کی پہلی سنچری

ہفتہ 7 نومبر 2015 13:46

جو برنز کی نیوزی لینڈ کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں کیریئر کی پہلی سنچری

برسبین۔ 07نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔7 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین جو برنز نے نیوزی لینڈ کے خلاف برسبین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 129 رنز بنائے، یہ ان کے کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔

(جاری ہے)

جو برنز نے ٹیسٹ کے تیسرے روز جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 129 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے، انہوں نے چھکا لگا کر کیریئر کی پہلی سنچری مکمل کی، اس طرح وہ چھکا لگا کر کیریئر کی پہلی سنچری بنانے والے آٹھویں آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ جو برنز نے پہلی اننگز میں بھی 71 رنز بنائے تھے۔