نئی فلم’چارلی کے چکر میں‘ ایک کامیاب فلم ثابت ہو گی،نصیرالدین شاہ

ہفتہ 7 نومبر 2015 15:09

نئی فلم’چارلی کے چکر میں‘ ایک کامیاب فلم ثابت ہو گی،نصیرالدین شاہ

ممبئی۔ 07نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔7 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی کا انحصار اس کے میرٹ پر ہے۔یہ بات انہوں نے اپنی فلم’چارلی کے چکر میں‘ کی سکریننگ کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی فلم کی کامیابی کا انحصار اس کی پرموشن پر نہیں بلکہ میرٹ پر ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کے میرٹ کی بنیاد پر فلم’چارلی کے چکر میں‘ بھی ایک کامیاب فلم ثابت ہو گی۔فلم کی سکریننگ میں فلم کے ہدیتکار، پروڈیوسر اور کاسٹ نے شرکت کی۔فلم کی کہانی بہت سادہ ہے تاہم اسے حیران کن طور پر مشکل انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :