کراچی :شیشہ سینٹروں کے خلاف کریک ڈاوٴن،15کیفے سیل ، 40افرادزیرحراست

ہفتہ 7 نومبر 2015 16:53

کراچی :شیشہ سینٹروں کے خلاف کریک ڈاوٴن،15کیفے سیل ، 40افرادزیرحراست

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔7 نومبر۔2015ء) کراچی کے ساوتھ زون میں شیشہ سینٹرز کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا گیاہے۔15 شیشہ سینٹرز سے 40 افراد کو حراست میں لے کر 100 سے زائد شیشے تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن اور ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں شیشہ سینٹرز کے خلاف پولیس اور انتظامیہ حرکت میںآ گئی ہے۔

(جاری ہے)

بوٹ بیسن ، درخشاں اور ڈیفنس پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر ساوتھ کے ہمراہ 15 شیشہ سینٹرز پر چھاپے مارے اور 40 افراد کو حراست میں لے لیا۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر کی جانے والی اس کارروائی میں 100سے زائد شیشے بھی تحویل میں لے لیے گئے۔شیشہ سینٹرز مالکان کو انتظامیہ کی جانب سے پابند کیا گیا کہ اگر آئندہ ان مقامات پر شیشہ فروخت کیا گیا تو ریسٹورنٹ کو سیل کردیا جائے گا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شیشہ کی فروخت میں ملوث ہوٹلوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی عدالتی احکامات کے بعد کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :