کیون پیٹرسن یکے بعد دیگرے 2 ٹی ٹوئنٹی سنچریاں سکور کر نیوالے 5ویں بلے باز بن گئے

ہفتہ 7 نومبر 2015 17:49

کیون پیٹرسن یکے بعد دیگرے 2 ٹی ٹوئنٹی سنچریاں سکور کر نیوالے 5ویں بلے ..

کمبر لی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔7 نومبر۔2015ء) سابق برطانوی کپتان کیون پیٹرسن ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں یکے بعد دیگرے 2سنچریاں سکور کر نے والے دنیا کے 5ویں بلے باز بن گئے۔

(جاری ہے)

35سالہ کیون پیٹرسن نے اپنے آبائی ملک جنوبی افریقہ کے ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ریم سلیم چیلنچ میں ڈولفنزکی جانب سے کھیلتے ہوئے نائٹس کی ٹیم کے خلاف محض 55گیندوں پر 7چوکوں اور 6چھکوں کی مدد سے اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی تیسری سنچری سکور کی ، اس سے پہلے انہوں نے گزشتہ میچ میں لائنز کے خلاف 66گیندوں پر 5چوکوں اور 10چھکوں کی مدد سے 115رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

پیٹرسن سے پہلے یہ اعزاز حاصل کرنے والے بلے بازوں میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ، سابق بھارتی انڈر 19کپتان انمکت چاند ، انگلینڈ کے لیو ک رائٹ اور آسٹریلیا کے مائیکل کلنگر شامل ہیں۔